بیلجیئم کی پاکستان کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ بات بیلجیئم کے والونیا ریجن کی ایکسپورٹس میں اضافے کے ذمہ دار ادارے Awex کی جانب سے بتائی گئی۔
اویکس کے مطابق اس سال کی پہلی شش ماہی میں بیلجیئم کی مختلف مصنوعات کی پاکستانی مارکیٹ میں قبولیت اور فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ہونے والی فروخت سے 49 فیصد زائد ہے۔
ادارے نے اس حوالے سے واضح اعداد و شمار شائع نہیں کیے لیکن بتایا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں اس کی مصنوعات کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ اور مجموعی طور پر اس کی پاکستان کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.