بیلجیئم کی وزیر خارجہ اور دیگر دو منتخب اراکین نے پارلیمنٹ میں اپنے بال کاٹ کر ایران کی 22 سالہ خاتون مہسا امینی سے اظہار یکجہتی کیا۔
وزیر خارجہ ہادجہ لہبیب نے آج پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے اپنے بال کاٹے، ان سے قبل نائب وزیر خارجہ دریا صافائی نے بھی ایسا ہی اقدام کیا تھا۔
دریا صافائی ایرانی نژاد بیلجیئن ہیں، انہوں نے تقریر کرتے ہوئے وزیر خارجہ سے پوچھا کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر بیلجیئم کا ردعمل کیا ہوگا۔
ایک اور قانون ساز گوئیڈل لیکنز نے بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے بال کاٹے۔
وزیر خارجہ لہبیب نے کہا کہ اگلے مہینے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ہماری حکومت ایران میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے کرداروں کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یورپی پارلیمنٹ کی سوئیڈش رکن عبیر السہلانی نے یورپی یونین اسمبلی سے تقریر کے دوران اپنے بال کاٹے تھے۔
Comments are closed.