بیلجیئم کی وزیر خارجہ ہادجا لحبیب نے افغان حکومت کی جانب سے افغان خواتین کو اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے سے روکنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ بیلجیئم نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون، خواتین کے حقوق اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ایک بار پھر، ہم افغان( ڈی فیکٹو ) حکام کی طرف سے خواتین اور لڑکیوں پر عائد تمام امتیازی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
Comments are closed.