کورونا وائرس کی وجہ سے ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے اس سال ہونے والا ان ڈور ہاکی ورلڈکپ منسوخ کردیا۔
واضح رہے کہ ان ڈور ہاکی ورلڈکپ فروری میں یورپی ملک بیلجیئم میں ہونا تھا۔
اس حوالے سے ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ بیلجیئم میں کورونا صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منسوخ کیا ہے۔
ایف آئی ایچ نے جنوبی افریقا میں ویمن ورلڈکپ کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔
ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ملتوی ویمن ورلڈکپ اب 2 اپریل سے شروع ہوگا۔
Comments are closed.