بیلجیئم کے گول کیپر آر نے ایسپیل 25 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آرنے ایسپیل ایک میچ کے دوران پنالٹی کِک بچانے کے چند لمحوں بعد گر گئے تھے اور یہ چوٹ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسپل نے پنالٹی کک بچائی جس کے فوراً بعد وہ میدان میں گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور ایمبولینس کے ذیعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔
بیلجیئم کلب نے ایسپل کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کی ہے۔
Comments are closed.