روس اور یوکرین کے درمیان تنازع میں شدت آتی جارہی ہے ، جس کے بعد بیلجیئم نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کیلئے کہ دیا ہے۔
اس حوالے سے بیلجئین وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کیلئے جاری کی گئی ایڈوائس میں شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کا یوکرین میں رہنا ضروری نہیں وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں اور اس کیلئے یوکرین میں قائم بیلجئین ایمبیسی سے رابطہ کریں۔
ایڈوائس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں اچانک حالات خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ اور اگر ایسا ہوگیا تو اس بات کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ سفارت خانے کے ساتھ کوئی کمیونیکیشن ہو سکے گی یا نہیں۔ اس لیے شہری پہلے نکلنے کا فیصلہ کریں۔
Comments are closed.