بیلجیئم میں وزارت قانون کی ڈیجیٹلائزیشن کے ایک اور مرحلے کی تکمیل کے بعد اب تمام کرمنل ریکارڈ آن لائن دیکھا جا سکے گا۔
اس سے قبل موجودہ فزیکل ریکارڈ دیکھنے کی یہ سہولت صرف وکلاء کو مخصوص جگہوں پر حاصل تھی۔
لیکن اب تمام مجرموں کی معلومات سمیت کرمنل ریکارڈ ‘جسٹ کنسلٹ’ ویب ایپلیکیشن پر وکلاء کے علاوہ اجازت لیکر ان کیسز کے متاثرہ افراد یا ان کے رشتہ دار 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ دیکھ سکیں گے۔
بیلجیئم کی وزارت انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن کے اس مرحلے میں اب تک 50 ہزار سے زیادہ فائلیں دستیاب ہیں۔
یہ کام حالیہ مہینوں میں 134 جاب اسٹوڈنٹس کی مدد سے مکمل کیا گیا ہے۔ جنہوں نے ایک کروڑ 25 لاکھ صفحات کو اسکینرز کے ذریعے محفوظ کیا۔
Comments are closed.