منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

بیلجئین یونیورسٹی روشانے ظفر کو جنرل میرٹ پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی

بیلجیئم کی یونیورسٹی آف اینٹورپن معروف پاکستانی ترقیاتی کارکن اور کشف فاؤنڈیشن کی بانی روشانے ظفر کو جنرل میرٹ پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی۔

اس بات کا اعلان یونیورسٹی کے ریکٹر ہرمن وان گوئتھم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یونیورسٹی 4 غیر ملکی محققین کو سائنسی میرٹ کےلیے اور ایک ماہر کو جنرل میرٹ کےلیے اعزازی ڈگریاں دے گی۔ 

جنرل میرٹ کےلیے یہ اعزازی ڈگری پاکستانی ترقیاتی کارکن روشانے ظفر کو دی جائے گی جو خواتین کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانے کےلیے جانی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ روشانے ظفر پاکستان کے سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر کی بیٹی ہیں جو خواتین کی معاشی خودمختاری کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے 1996 میں پاکستان میں پہلی خصوصی مائیکرو فنانس تنظیم کشف فاؤنڈیشن بنائی۔ 

اس فاؤنڈیشن نے پاکستان بھر میں اپنے جامع مالیاتی خدمات کے پروگرام کے ذریعے 50 لاکھ سے زیادہ خواتین کو معاشی اعتبار سے بااختیار بنانے کےلیے قرضے فراہم کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.