وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اکثریت ناراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ منحرف ارکان نے پیسے پکڑے ہوں گے، ہمیں اپنے ایم این ایز پر اعتماد ہے، اکثریت خان صاحب اور پارٹی کے ساتھ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منحرف ارکانِ اسمبلی کے پنجاب حکومت سے متعلق خدشات جلد دور کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ترین گروپ کو منانے کا مشن ایک بار پھر تیز کردیا ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں ایک اور ملاقات طے پاگئی۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کوشش کی کہ ترین گروپ کو مائنس عثمان بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروایا جائے۔
Comments are closed.