گیلپ کے نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بیشتر پاکستانیوں کی آرا طبی حقائق کے برعکس ہوتی ہے۔
نئے سروے نتائج کے مطابق 61 فیصد پاکستانی طبی حقائق کے برعکس سردی کو نزلہ اور بخار ہونے کی اہم وجہ سمجھتے ہیں۔
سروے میں وائرل انفیکشن کو اہم وجہ کہنے والے پاکستانیوں کی شرح صرف 14 فیصد ہے۔
گیلپ سروے میں انکشاف ہوا کہ 12 فیصد پاکستانیوں کے نزدیک گلا خراب ہونے سے نزلہ اور بخار ہوتا ہے۔
سروے نتائج کے مطابق 3 فیصد گرمی میں باہر گھومنے جبکہ ایک فیصد پیٹ خراب ہونے کو نزلہ اور بخار کی اہم وجہ بتاتے ہیں۔
Comments are closed.