بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ بیساکھی کی تقریبات کیلئے 2856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔
نئی دہلی سے جاری پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق بیساکھی کا سالانہ میلہ 9 اپریل سے 18 اپریل تک پاکستان میں ہو رہا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سکھ یاتریوں کو ویزے کا اجراء مذہبی مقامات کے دورے کے متعلق دو طرفہ معاہدہ کا حصہ ہے۔ ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کے دو طرفہ معاہدہ پر پوری طرح عمل درآمد کےعزم کے مطابق ہے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف نے سکھ یاتریوں کو بیساکھی کی مبارک باد بھی دی۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب کا دورہ کریں گے۔
Comments are closed.