بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل 15ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن عزیز بھیجی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال اگست میں دو ارب 65 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔
اگست میں ترسیلات جولائی کے مقابلے میں 4 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کم رہیں۔ البتہ گزشتہ برس اگست کے مقابلے 56 کروڑ ڈالر زائد رہیں۔
اگست میں سعودی عرب سے 69 کروڑ، عرب امارات سے 51 کروڑ، برطانیہ سے 35 کروڑ، یورپی ممالک سے 29 کروڑ، دیگر گلف ممالک سے 28 کروڑ جبکہ امریکا سے 27 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
اگست کی ترسیلات شامل کرلینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ورکرز کی جانب سے بھجوائی گئیں ترسیلات 5 ارب 36 کروڑ ڈالر رہیں۔ دو مہینوں میں بھیجی گئیں ترسیلات گذشتہ مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کے مقابلے 10 فیصد زائد ہیں۔
Comments are closed.