جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

بیرونی فنانسنگ پوری نہ ہونے سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ پاکستان کی بیرونی فنانسنگ پوری نہ ہونے سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔ 

اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹینڈبائی معاہدے کے وقت رواں مالی سال کے تمام اعداد و شمار فراہم کیے گئے۔ 

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ معاہدے کے تحت تمام اقدامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ مالی اور زرمبادلہ ذخائر کے اہداف بھی مانیٹر کر رہے ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور شراکت دار مل کر باہمی اور کثیرالجہتی فنڈز کی فراہمی دیکھ رہے ہیں۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ کمرشل بینکوں سے متواتر رابطے میں ہے۔ امید ہے تمام ترسیلات زر جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گی۔ حکومت مالی نظم و نسق قائم رکھنے کے لئے پُر عزم ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق رواں سال تمام اخراجات بجٹ میں کیے گئے وعدوں کے مطابق ہوں گے۔ وزارت خزانہ تمام وزارتوں اور صوبائی حکومت کی طرف سے وعدوں کی تکمیل کے لیے رابطے میں ہے۔ حکومت پرائمری اہداف کے حصول کے وعدے پر قائم ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ جائزے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.