وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اسپیشل اکنامک زونز پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام اقدامات کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ صنعتوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے بھر میں صنعتوں میں سرمایہ کاری کیلئے اس وقت موزوں ترین ملک ہے۔ صنعتوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہوگی۔ حکومت ترجیحی بنیادوں پر اسپیشل اکنامک زونز کا نظام پلگ اینڈ پلے ماڈل پر یقینی بنا رہی ہے۔
Comments are closed.