نگراں حکومت نے بیرونِ ملک 40 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل کرنے کی تیاری کر لی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ٹریڈ افسران کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز کا شیڈول طے پا گیا، یہ انٹرویوز 11 ستمبر سے 15 ستمبر کو ہوں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ تجارت کی سربراہی میں بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا۔
نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے بیرونِ ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتی کے لیے انٹرویو بورڈ تشکیل دیا ہے۔
بورڈ میں سیکریٹری تجارت، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ، سی ای ٹی ڈیپ اور نجی شعبے سے ایک ماہر شامل ہیں۔
انٹرویو بورڈ کے پاس امیدواروں کو 40 نمبرز تک دینے کا اختیار ہو گا، انٹرویو کے بعد ٹریڈ افسران کے لیے نام وزیرِ اعظم کو بھیجے جائیں گے۔
نگراں وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گا۔
ٹریڈ افسران کے لیے 262 میں سے 161 فیل اور 101 امید وار تحریری امتحان میں پاس ہو چکے ہیں۔
گریڈ 20 کی اسامی پر بیرونِ ملک 8 ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے۔
گریڈ 19 کی اسامی پر 23 اور گریڈ 18 کی اسامی پر 9 ٹریڈ افسران تعینات ہوں گے۔
سڈنی، ہانگ گانگ، شنگھائی، جکارتہ، واشنگٹن، لندن، قندھار، ٹوکیو، نئی دہلی، بنکاک، نیو یارک، میڈرڈ، ریاض اور جدہ سمیت دیگر مختلف اسٹیشنز پر ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.