جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بیرونِ ملک سے احکامات پر اہم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے کارروائی کر کے دہشت گردی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان ملک شام سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کر کے آئے تھے، ملزمان بیرون ملک سے احکامات پر اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث نے بتایا کہ ملزمان اہم شخصیات کی ریکی کرچکے تھے، ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی افراد بھی تھے، ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.