پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔
جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر بیرسٹر گوہر خان نے نئے پی ٹی آئی چیئرمین بننے سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قانونی قدغن کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔
عمران خان کے فوکل پرسن عمیر نیازی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین تحریک انصاف کا وکیل ہوگا۔
Comments are closed.