اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں 2016 کو قتل کیے گئے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ آج اسلام آباد کے سیشن جج سنائیں گے۔
بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں تفتیش کے مطابق مقتول اور مرکزی ملزم راجہ ارشد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مرکزی ملزم نے بیرسٹر فہد ملک کو قتل کردیا۔
مقدمہ میں ٹرپل تھری گینگ کے نعمان اور ہاشم بھی شامل ہیں، 4 چشم دید گواہان نے بھی تینوں ملزمان کے خلاف بیان دیا ہے۔
فورنسک رپورٹ کے مطابق بیرسٹر فہد ملک کے قتل کے لیے استعمال کیے جانے والے کلاشنکوف اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خول بھی آپس میں میچ کر گئے ہیں۔
بیرسٹر فہد کے قتل کے بعد مرکزی ملزم راجہ ارشد نے ملک سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی لیکن اسے طورخم بارڈر پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔
Comments are closed.