بیدیاں میں خاتون سے زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، مدعی خاتون اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔
لاہور میں مجسٹریٹ کی عدالت میں خاتون سے زیادتی کے معاملے میں مدعی خاتون اپنے پہلے بیان سے مکر گئی اور میڈیکل کروانے سے انکار کردیا۔
خاتون نے عدالت میں اپنا نیا بیان ریکارڈ کروایا اور کہا کہ میرے ساتھ کسی نے کوئی زیادتی نہیں کی۔
خاتون نے آج 3 افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اسی خاتون نے 2014ء میں بھی تھانہ ڈیفنس سی میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا اور پھر واپس بھی لے لیا تھا۔
Comments are closed.