چین میں ہونے والے ونٹر اولمپکس ناروے کی برتری پر اختتام پذیر ہوگئے۔
ناورے نے مجموعی طور پر 37 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جس میں 16 گولڈ 8 سلور اور 13 کانسی کے تمغے شامل تھے۔
بیجنگ میں کھیلے گئے ونٹر اولمپکس میں جرمنی کی دوسری اور میزبان چین کی تیسری پوزیشن رہی۔
جرمنی نے 12 گولڈ 10 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میزبان چین کی ٹیم 9 گولڈ میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر رہی۔
بیجنگ میں ہونے والی رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ہی گیمز ختم ہوگئے.
ونٹر اولمپکس 2026ء اٹلی کے 2 شہروں میلان اور کورٹینا میں منعقد ہوں گے۔
Comments are closed.