بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی دلکش افتتاحی تقریب، انڈیا کے سفارتی بائیکاٹ کی ’انوکھی‘ وجہ

سرمائی اولمپکس 2022: بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی دلکش افتتاحی تقریب، انڈیا کے سفارتی بائیکاٹ کی ’انوکھی‘ وجہ

چین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

چین کے درالحکومت بیجنگ میں ایک دلکش افتتاحی تقریب کے ساتھ سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوتین سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

چینی صدر شی جن پنگ، جنھوں نے وبا کے دوران خود کو خاصا محدود رکھا ہے، نے برڈز نیسٹ سٹیڈیم میں سرمائی اولمپکس مقابلوں کا افتتاح کیا۔

خیال رہے کہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، لتھوینیا، کوسوو، بیلجیئم، ڈینمارک اور اسٹونیا کے ساتھ ساتھ انڈیا نے بھی ان مقابلوں کا سفارتی بائیکاٹ کیا ہے لیکن مختلف وجوہات کی بنیاد پر۔

زیادہ تر ممالک کی جانب سے چین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں سفارتی بائیکاٹ کیا گیا ہے لیکن انڈیا کی جانب سے ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ سرمائی اولمپکس کی مشعل جلانے والا ایک فوجی انڈیا کے ساتھ سنہ 2020 میں سرحدی تنازع میں ملوث تھا۔

چار سے 20 فروری تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ تو دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا لیکن اس کے علاوہ بھی جدید آلات کی مدد سے خوبصورت گرافکس سکرین کی زینت بنے۔

چین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

سنہ 2008 میں ہونے والے گرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب زہینگ یماؤ کی پیشکش تھی۔ اس مرتبہ ان کی جانب سے ایک انتہائی جدید افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا لیکن عالمی وبا اور شدید سردی کے باعث یہ بہت محدود ہو گی۔

چین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پچھلی مرتبہ افتتاحی تقریب میں 15 ہزار افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، جن میں گلوکار، بازی گر اور موسیقار بھی شامل تھے۔

تاہم اس مرتبہ ان کی تعداد صرف تین ہزار تک محدود کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے جن موضوعات کے حوالے سے تقریب کو ڈھالا جائے گا ان میں ماحول کی حفاظت اور کاربن کے اخراج میں کمی شامل ہیں۔

پاکستان کا دستہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی دستے کے مارچ پاسٹ کے دوران عمران خان، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور دستے کا استقبال کیا۔

عمران خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں پاکستانی دستے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ ’درجنوں ٹیمیں آئیں لیکناسٹیڈیم میں چین کے بعد کسی ٹیم کے لیے تالیاں بجیں تو وہ پاکستانی ٹیم تھی۔‘

’عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں۔‘

سرمائی اولمپکس کے لیے پاکستانی دستے میں ایک ایتھلیٹ اور تین آفیشل شامل ہیں۔ پاکستانی ایتھلیٹ محمد کریم الپائن سکیئنگ کے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

بیلے ڈانسر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مشعل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

اولمپکس کی مشعل کے گرد ان تمام 91 ممالک کے نام درج ہیں جو ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں

روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی بیجنگ میں کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شامل ہیں اور وہ جمعے کی دوپہر ہی چین کے دارالحکومت پہنچے ہیں۔

یہ صدر پوتن کا سال کا پہلا بیرون ملک دورہ تھا اور وہ بظاہر چینی صدر سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔ یہ چینی صدر کی کسی بھی بین الاقوامی رہنما سے پہلی ان پرسن ملاقات ہے۔

چینی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

بیجنگ 2022 وہ دوسرا اولمپکس ہے جو عالمی وبا کے دوران منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ برس موسمِ گرما میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں بھی سخت کووڈ پروٹوکول نافذ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

جاپان کی طرح چین میں بھی کوئی ٹکٹ کے عوض کھیلوں کو بطور تماشائی نہیں دیکھ سکے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ان تمام کھیلوں میں شرکت کرنے والوں کو جن میں ایتھلیٹ اور رضاکار شامل ہیں، سب کے روزانہ پی سی آر ٹیسٹ کروائے جائیں گے اور انھیں ایک ایسے نظام میں محدود کیا گیا ہے جس میں ان کی حرکت کو محدود کیا جائے گا۔

بیجنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اس دوران چہروں پر ماسک پہننا ہر وقت لازمی ہو گا، سوائے ٹریننگ، کھیل کے دوران، کمروں میں اور کھانے پینے کے دوران۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.