چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
بیجنگ سے موصولہ اطلاع کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین سے معاملات میں امریکا کو متعصب نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین سے متعلق اندازوں میں امریکا تعصب کی عینک لگانا بند کرے، چین کی داخلی اور خارجی پالیسیاں صاف اور شفاف ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یہ بھی کہا کہ چین کے اسٹریٹجک ارادے بھی واضح ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.