بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ بزنس کمیونٹی کے وفد نے لاہور میں وزیر اعظم جناب شہباز شریف صاحب اور نگران وزیر اعلی پنجاب جناب محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جناب میاں محمد احسن اور جناب گوہر اعجاز صاحب نے تمام ڈونرز کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم کو بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ اور یونیورسٹی آف لاہور کی شراکت سے شام اور ترکیہ زلزلہ زدگان کے لئے وسیع پیمانے پر کی جانے والی امداد پر بریفنگ دی۔
اس حوالے سے یونیورسٹی کے چیئرمین اویس رؤف نے کہا کہ عنقریب ڈاکٹروں کی ایک بڑی ٹیم بھی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ بھائیوں کی دیکھ بھال کے لیے ترکیہ روانہ ہورہی ہے۔
دریں اثناء فوری طور پر فراہم کی جانے والی امداد میں 25 ہزار کمبل، 1 ہزار خیمے، 30 ایمبولنسیں، 2 لاکھ 40 ہزار روٹیاں روزانہ، 5 ہزار راشن اور 1 جدید ترین موبائل اسپتال جس میں سرجری یونٹ بھی شامل ہے سمیت کئی سینکڑوں ٹن امدادی سامان (جو کہ بذریعہ ہوائی جہاز بھیجا جارہا ہے) شامل ہے۔ جس کی کل مالیت 50 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔
بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ہم وزیر اعلی پنجاب جناب محسن نقوی صاحب کی جانب سے ملنے والی سپورٹ اور کوششوں پر ان کے نہایت مشکور ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف نے بزنس کمیونٹی کو ان کی خدمات پر سراہا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔
Comments are closed.