pregnant hookup being honest about wanting hookup reddit cancer man and hookups casusl hookup review connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیانیے جانچنے کا واحد پیمانہ انتخابات ہے، شاہ محمود

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس وقت دو بیانیے عوام کے سامنے ہیں اور بیانیے جانچنے کا صرف ایک ہی پیمانہ انتخابات ہے، فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر 5 روز سے امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے،کراچی میں 16 اپریل کو پشاور جیسا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل پائے گی، پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ہے، ابھی یہ فیصلہ ہی نہیں ہو پا رہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنیں گے یا نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول نے انٹرویو میں کہا وزارت خارجہ کا فیصلہ سی ای سی کرے گی، کون نہیں جانتا کہ یہ فیصلے سی ای سی نہیں کرتی، دراصل ان کے درمیان ایک کنفیوژن دکھائی دے رہی ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پچھلے 3 سال سےمہنگائی پر ہماری حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے تھے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا، اب مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم بھی کنفیوژن کا شکار ہے، ووٹر فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.