اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

بیانات، قراردادوں سے اسرائیلی ٹینکوں کو نہیں روک سکتے: سراج الحق

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بیانات اور قرار دادیں پاس کر کے آپ اسرائیلی ٹینکوں کو نہیں روک سکتے۔

فلسطینیوں کے حق میں اسکولوں کے طلبہ نے منصورہ، لاہور میں ریلی نکالی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ پر دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، دنیا غزہ میں بچوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلمان حکمراں اپنی ذمے داریوں کو پورا کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں صحافیوں کو بھی شہید کیا گیا، ان کے گھروں کو جلایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.