لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 6 سالہ پوتے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور بیٹے سے طلاق دلوا کر خود اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن احمد زنیر نے 6 سالہ غلام مصطفیٰ کے قتل کے حوالے سے لرزہ خیز انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کا قاتل کوئی اور نہیں، بلکہ اس کا دادا ہے، ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو بیٹے سے طلاق دلوا کر خود اس سے شادی کرنا چاہتا تھا اور بیٹے کی جانب سے طلاق نہ دینے پر اس نے 6 سالہ پوتے غلام مصطفیٰ کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
ملزم نے پوتے کو اغوا کرکے بیٹے کو بلیک میل کیا، لیکن جب بیٹا اس کی بلیک میلنگ میں نہیں آیا تو ملزم نے پوتے کو قتل کر کے لاش گندے نالے کے قریب پھینک دی اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی، ملزم کی جانب سے پوتے کو ساتھ لے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
Comments are closed.