بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہت زبردست کامیابی، اگلے میچ پر نظر رکھیں، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بہت زبردست کامیابی ہے، اگلے میچ پر نظر رکھیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی جیت پر رمیز راجا نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاباش ٹیم پاکستان ،اس طرح ہی نڈر کرکٹ کھیلتے رہیں۔

پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ مشکل حریف کے خلاف مشکل میچ جیت کر اعتماد ملتا ہے، کھلاڑی عاجزی کا مظاہرہ کرکے اگلے میچ پر نظر رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.