پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وطن واپس آنے سے متعلق بتادیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ پاک میری والدہ کے درجات بلند کرے۔
مقامی ہوٹل میں جاری پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کے دوران حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کو مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔ اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہوکر قرار داد کی منظوری دی، ہال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔
Comments are closed.