پاکستان میں کورونا ویکسین 10 روز کے طے شدہ ہدف سے زائد افراد کو لگا دی گی، یہ عمل ویکسین پر اعتماد اور طبی عملے کی بہتر کارکردگی کا نمونہ ہے۔
ذرائع کے مطابق 10روز میں 40 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا ہدف تھا لیکن اس دورانیے میں1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کل تعداد 1 کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے۔
پنجاب میں 60 سال یا اُس عمر کے شہریوں کی تعداد 74 لاکھ 13ہزار جبکہ سندھ میں 26 لاکھ 19ہزار 6 سو شہری ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بزرگ شہریوں کی تعداد 19 لاکھ 75 ہزار، بلوچستان میں 56 لاکھ 6 ہزار اور اسلام آباد میں 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہری موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد 4 لاکھ 34، گلگت بلتستان میں1 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہیں۔
بزارگ شہریوں کے اعداد و شمار کے مطابق 10 روز میں 40 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا ہدف طے پایا جبکہ اس دورانیے میں1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ان دس ایام کے دوران پنجاب میں 1 لاکھ 10 ہزار، سندھ میں 34 ہزار، خیبرپختونخوا میں11 ہزار اور بلوچستان میں 10 ہزار سے زائد افراد کو پہلی ڈوز لگائی جاسکی۔
ذرائع کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں 10 روز میں تقریباً 12 ہزار، آزاد کشمیر میں 4 ہزار اور گلگت بلتستان میں تقریباً 1100 افراد کو پہلی ڈوز لگائی گئی۔
Comments are closed.