منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

بہاولپور میں نوادرات چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

بہاولپور میں نوادرات چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

چولستان ترقیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ قلعہ ڈیرہ اور اس کے قریب آرکیالوجیکل سائٹ ’’ٹوبہ برولے والا‘‘ کے مقام پر کارروائی کی گئی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ نوادرات چوری کرنے کی کوشش کرنے والے 5 ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا۔

چولستان ترقیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان نوادرات چوری کرنے کے لیے کھدائی کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.