بہاول پور کی تحصیل حاصل پور میں طلبہ کی جانب سے لڑکیوں کا لباس پہن کر رقص کرنے پر سیل کیا گیا کالج دوبارہ کھول دیا گیا۔
کچھ روز پہلے بہاول پور کی تحصیل حاصل پور میں نجی کالج کے طالب علموں کی لڑکیوں کے لباس میں رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
وڈیو وائرل ہونے پر کالج کو سیل کردیا گیا تھا، جسے آج محکمہ تعلیم کے احکامات پر دوبارہ کھول دیا گیا، لیکن کالج کے ملازمین کے خلاف مقدمہ اب تک واپس نہیں لیا گیا۔
کالج پرنسپل کے مطابق اگر کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاہم کالج ملازمین کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے تھا۔
Comments are closed.