ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

بہاولپور: سستا آٹا سیل پوائنٹ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی

بہاولپور میں سستا آٹا سیل پوائنٹ سے ڈاکو کیش لوٹ کر فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں آٹا لینے کے لیے آنے والا غریب بزرگ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نیو سبزی منڈی کے قریب سستا آٹا سیل پوائنٹ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے آٹا خریدنے کے لیے آنے والا 70 سالہ بزرگ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بزرگ کو بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.