
بہاولپور میں گورنمنٹ نواب سر صادق اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
بہاولپور کے علاقے ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون کا شوہر کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکیاں اور 1 لڑکا شامل ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمزور ہونے کے سبب بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.