جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بہاولپور بائی پاس پر بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد ہلاک

بہاولپور میں بائی پاس روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بائی پاس روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.