بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہاولنگر: ڈنڈوں کے وار سے نوجوان قتل

جنوبی پنجاب کے شہر بہاولنگر کی نواحی بستی قائمکا میں ڈنڈوں کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

بہاولنگر پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کا 2 روز قبل راستے کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر سینئر صحافی عامر لطیف پر حملہ ہوا جس کے باعث وہ ڈنڈے اور سریئے لگنے سے زخمی ہو گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بہاولنگر پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان نوجوان کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش اسکول کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بہاولنگر پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مین راشد منہاس روڈ شاپنگ مال کے…

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.