بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہاولنگر: نہر میں 80 فٹ چوڑا شگاف، تیار فصل تباہ

بہاولنگر کی نہر سکس آر میں 80 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، نہر میں شگاف پڑنے سے پانی سینکڑوں ایکڑ پر گندم کی تیار فصل میں جمع ہو گیا۔

دوسری جانب پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث شگاف پُر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

محکمۂ انہار کے مطابق بہاولنگر کے علاقے فقیر والی کے قریب واقع نہر سکس آر میں 80 فٹ چوڑا شگاف پڑا ہے۔

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی ٹو ایل خان پور نہر میں 60 فٹ سے…

پانی کے بہاؤ میں تیزی کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے والے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ نہر میں شگاف محکمۂ انہار کے عملے کی غفلت اور لاپروائی سے پڑا ہے، جس سے ان کی کھڑی فصل تباہ ہو گئی۔

کسانوں کے مطابق اطلاع دینے کے باوجود محکمۂ انہار کا عملہ شگاف پُر کرنے نہیں پہنچا۔

دوسری جانب محکمۂ انہار کے حکام کا کہنا ہے کہ مشینری اور عملہ شگاف پُر کرنے روانہ کر دیا ہے، جلد شگاف پُر کر لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.