بہاولنگر میں قتل کے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے مسقط سے گرفتار کر کے پنجاب منتقل کردیا گیا۔
قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے گرفتار کیا۔
اشتہاری ملزم عبداللہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جسے اب مسقط سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو بہاولنگر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ملزم عبداللہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
Comments are closed.