بادام کا شمار صحت بخش غذاؤں میں ہوتا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
بادام متعدد غذائی اجزاء سے مالا مال ہیں جس میں فائبر سمیت پروٹین، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ شامل ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بادام متعدد طریقوں سے ہماری مجموعی صحت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں لیکن کیا آپ ہر صبح خالی پیٹ پر بھیگے ہوئے بادام کھانے کے صحت سے متعلق فوائد جانتے ہیں؟
اگر آپ نہیں جانتے ہیں اس بارے میں اہم معلومات کے لیے یہاں پڑھیں۔
بھیگے ہوئے بادام کے فوائد:
ہاضمے کو بہتر بناتا ہے:
یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بادام کو بھگونے سے آپ کے معدہ کو اسے ہضم کرنا آسان ہوسکتا ہے جس سے کچھ غذائی اجزاء کے جذب میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔
وزن میں کمی:
بادام میں کارب کی مقدار کم ہے لیکن پروٹین اور فائبر زیادہ ہے، یہ دونوں غذائی اجزاء ہمارے بڑھتے وزن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، بھیگے ہوئے بادام ہمارے جسم کی زائد کیلوریز کو بھی کم کرتے ہیں۔
دماغی صحت کیلئے مفید:
بادام میں وٹامن ای کی مقدار بہت زیادہ ہے جس سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے، اس کے علاوہ بھیگے ہوئے بادام ہماری یاداشت کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں، بادام آپ کے دماغ کو تیز رکھنے کے ساتھ ساتھ متعدد صحت کے فوائد بھی فراہم کرسکتے ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں:
روزانہ بھیگے ہوئے بادام کھانے سے ہمارے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور اس طرح امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ بادام میں موجود میگنیشیم مواد بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔
جِلد کو نکھارتے ہیں:
اگر آپ صحت مند جِلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر بھیگے ہوئے مٹھی بھر بادام کا استعمال کرسکتے ہیں۔ باداموں میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس خاص طور پر وٹامن ای، عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرنے اور آپ کی جلد کو آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.