hookup Uniondale free messege hookup sites st louis hookups reddit what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھیڑوں کے بیچ میں بھیس بدل کر کتے کی بیٹھک

کتا وفادار جانور کے طور پر شہرت رکھتا ہے، سب سے اچھی دوستی کرلیتا ہے، کتے پالنے والے اکثر شوقین مزاج افراد کتوں کے ساتھ ساتھ دوسرے جانور بھی پالتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز ہیں جن میں توتے، بطخ، بلی، خرگوش، مرغی کو کتے کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھاتے دیکھا گیا ہے۔

لیکن ٹوئٹر پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سیاہ اور سفید رنگ کا کتا، بھیڑوں کے باڑے میں اونی کھال اوڑھے بیٹھا ہے۔

یقیناً یہ ویڈیو بنانے والے کی کارستانی ہے کہ ایک موٹی کھال کتے کو اوڑھا دی ہے اور اسے بٹھا کر پوز بنوا رہا ہے۔

عقب میں موجود درجنوں بھیڑیں یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ ان ہی کی برادری کا کوئی فرد ہے یا کوئی اور جانور بھیس بدل کر ان کے بیچ بیٹھا ہے۔

اس ویڈیو کو ایک ہی دن میں 65 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.