gina valentina melissa moore hookup hotshot 80 hookup hookup Millerton being honest about wanting hookup reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھینس نے کچھوے کی مدد کر کے دل جیت لیے

سوشل میڈیا پر کچھوے کی مدد کرتے ہوئے ایک بھینس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بھینس کی خوب وائرل ہوتی ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مدد کرنے کے لیے عقل کا ہونا ضروری نہیں بلکہ یہ حس جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھینس اپنے سینگھ کی مدد سے پیٹھ کے بَل ہو جانے والے بے آسرا کچھوے کو سیدھا کر رہی ہے تا کہ وہ چلنے کے قابل ہو سکے۔

بھینس کے اس احسن اقدام کو چڑیا گھر میں گھومنے کی غرض سے آئے لوگوں کی جانب سے نہ صرف کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جا رہا ہے بلکہ بھینس کو تالیاں بجائے ہوئے اس اقدام پر خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ متاثر کُن ویڈیو تیزی سے لائیک اور شیئر کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.