بھکر میں یومِ عاشور پر 30 من سے زائد دودھ اور میوہ جات سے بنا شربت تقسیم کیا جا رہا ہے۔
جلوس کے عزاداروں کو شربت پلا کر کربلا کی یاد تازہ کی جا رہی ہے۔
ادھر بہاول نگر میں سو من حلیم اور سوا سو من روٹی کا لنگر تیار کیا گیا ہے۔
استور میں بارش کے باوجود بھی عزاداری جاری ہے اور سرد موسم میں سبز اور نمکین چائے کی سبیل بھی لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے 10 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔
عزادار نوحہ و ماتم کے ذریعے شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں، جلوس کے راستوں پر پانی کی سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Comments are closed.