بھکر میں طالبات کو ہراساں کرنے والے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ رات ٹیوشن سے گھر واپس آنے والی 9 طالبات کو رکشہ روک کر ملزمان نے ہراساں کیا تھا۔ شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑ بھی لیا تھا، جس کی طالبہ نے چپل سے پٹائی بھی کی تھی۔ لیکن ساتھی ملزمان اسے چھڑوا کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق طالبات کو ہراساں کرنے کا مقدمہ ایک طالبہ کے والد کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جس میں ایک ملزم فیضان کی شناخت کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
گزشتہ روز طالبات کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ بہل روڈ پر ریلوے کراسنگ کے قریب پیش آیا تھا۔ جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹیوشن سے واپس آنے والی 9 طالبات کو رکشہ روک کر ہراساں کیا تھا۔
طالبات کے شور مچانے پر شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑلیا۔ جس کی ایک طالبہ نے چپل سے پٹائی کی تھی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر ملزم کے ساتھی اسے چھڑوا کر لے گئے۔
Comments are closed.