بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھکاری کا نام دے کر شہباز شریف نے قوم سے اپنی نفرت کا اظہار کیا، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے شہباز شریف کی گفتگو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بھکاری کا نام دے کر شہباز شریف نے قوم سے اپنی دائمی نفرت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نےغداری کی ہے توثبوت لائے جائیں ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی سیاست شرمندگی، منافقت اور رسوائی کی عملی تصویر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں رتی بھر قومی غیرت و حمیت ہوتی تو بیرونی سازش کا مہرہ نہ بنتے۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کو پارلیمانی کمیٹی میں باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جانتے تھے سازش بےنقاب ہوچکی ہے جس کا مرکزی کردار ان کے مفرور بھائی ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ اب آپ دوسروں کو گھسیٹ رہے ہیں، شہباز شریف صاحب کا بیان بڑا حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو بھکاری کا نام دے کر شہباز شریف نے قوم سے اپنی دائمی نفرت کا اظہار کیا ہے۔

مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف ہمت کریں اور حواریوں کو انتخاب میں حصہ لینے پر آمادہ کریں، عوام انتخابات میں پاکستان دشمن عناصر اور سازشوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.