سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع ہو گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے اور یہ سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر لائیو نشر کی جا رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل منصورعثمان عدالت میں موجود ہیں۔
سماعت کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے نانا کے ریفرنس پر فریق بننے اور کارروائی براہِ راست نشر کرنے کے لیے متفرق درخواستیں بھی دائر کی تھیں۔
بلاول بھٹو کی درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی براہِ راست نشریات کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے علاوہ یوٹیوب چینل پر بھی براہِ راست نشر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے2011ء میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں یہ ریفرنس دائر کیا تھا۔
Comments are closed.