جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھٹو ریفرنس: بختاور اور آصفہ کا ردِعمل

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی دونوں صاحبزادیوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شہید محترمہ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج سپریم کورٹ کے لیے ایک سنگین غلطی کو سدھارنے کا موقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 40 برسوں سے انصاف کے ایوانوں کو اس شرمندگی نے داغدار کیا ہے کہ جن ججوں کو انصاف کی فراہمی کی ذمے داری سونپی گئی انہوں نے آمریت کے دباؤ میں ان کو سزا دینے کا اعتراف کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے ان کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری نے بھی ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس پر ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ بلآخر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری اور داماد آصف علی زرداری نے تاریخ کی تصحیح کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آج شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو فخر ہوتا کہ ان کے اہلِ خانہ ان کا خواب پورا کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.