جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

 بھتہ خوری سے پریشان تاجروں نے عمران خان اور کورکمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا

پشاور میں بھتہ خوروں اور دستی بم حملوں سے تنگ تاجروں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا، جس میں ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، سابق وزیر حاجی جاوید، سینٹیر ہدایت اللّٰہ اور تحریک انصاف کے مقامی رہنما انجینئر ندیم کے گھروں پر دستی بم پھینکے گئے۔

صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے۔

 کاروباری شخصیت معروف آفریدی کا بھی کہنا ہے کہ انہیں افغانستان کے نمبروں سے بھتے کی کالز موصول ہوئی ہیں۔

 پشاور پولیس کے مطابق بھتہ خوروں کے خلاف درجنوں مقدمات درج اور پانچ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بھتے کی بیشتر کالز فیک بھی ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.