مثال کے طور پر کچھ لوگوں نے روسی فوجی وردی پہنے ہوئے یا ایسی جگہوں پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں سڑکوں پر روسی زبان میں لکھے سنگِ میل یا گاڑیوں پر روسی نمبر پلیٹیں لگی دکھائی دیتی ہیں۔ کچھ نے روس کو اپنی موجودہ رہائش گاہ کے طور پرلکھا ہے۔‘ان میں سے بہت سے فیس بک صارفین نے اگست 2023 میں روس سے متعلق مواد پوسٹ کرنا شروع کیا تھا، اس سے ان کے روس جانے کے وقت کا پتا چلتا ہے۔یوکرین پر اپنے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے، روس کو میدان جنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔بی بی سی کی ایک تحقیقات میں یوکرین میں ہلاک ہونے والے 50 ہزار سے زائد روسی فوجیوں کے ناموں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔یوکرین کے اپنے اندازے کے مطابق، اس جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد پانچ لاکھ ہے۔ کچھ نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے غیر ملکیوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔جب روس نے 2022 میں جزوی جنگ کا اعلان کیا تو لاکھوں مرد ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔کیوبا کے لوگوں کو روس میں لانا نسبتاً آسان ہے۔ دونوں ممالک سرد جنگ کے وقت سے اتحادی رہے ہیں، کیوبا کے شہریوں کو روس کا سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں اور ماسکو کے لیے براہ راست پروازیں سفر کو آسان بناتی ہیں۔دریں اثنا، روس کی جانب سے پیش کردہ منافع بخش فوجی معاہدےامریکی پابندیوں کے باعث بگڑتے معاشی بحران کے شکار کیوبا کے شہریوں کو پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔،تصویر کا ذریعہfacebook
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.