جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھاری بل آتا ہے گیس نہیں، سردی میں شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ یا انتہائی کم پریشر سے سردی میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

بھاری بل تو آتے ہیں لیکن گیس نہیں آتی، شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر شہری پھٹ پڑے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس گھنٹوں غائب رہتی ہے، شہریوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت بھی گیس میسر نہیں ہے۔

پشاور الیکٹرک کمپنی نے پیسکو ریجن میں اگلے چند روز تک فورسڈ لوڈ مینجمنٹ کی خبر سُنادی ہے۔

اسکا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث سرکٹ ٹرپ کر جاتے ہیں، مقررہ اوقات کے علاوہ 1 یا 2 گھنٹے اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.