وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے بھارت کو ناکامی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا ہے، ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کوششیں کیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کر لیا ہے، جون تک بقیہ 3 پوائنٹس پر بھی عمل درآمد کر لیں گے۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔
Comments are closed.