بھارت میں غیر قانونی تعمیر شدہ دو فلک بوس عمارتوں کو کل گرادیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کے نزدیک 40 منزلہ ٹوئن ٹاورز کو کل دوپہر منہدم کیا جائے گا۔
دونوں عمارتوں سے ہزاروں رہائشیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 103 میٹر بلند جڑواں عمارتوں کو 3700 کلو بارودی مواد سے سیکنڈز میں گرادیا جائے گا۔
آس پاس کے رہائشیوں سے علاقہ اتوار کی صبح 5 گھنٹوں کے لیے خالی کرا لیا جائے گا۔
اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی پابندی ہوگی اور نوئیڈا ایکسپریس وے بھی آدھے گھنٹے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
دونوں عمارتوں کا 80 ہزار ٹن ملبہ ٹھکانے لگانے کا کام اگلے تین ماہ میں مکمل ہوگا۔
بھارت میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہوگی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے پچھلے سال دونوں عمارتوں کو غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.